بنگلہ دیش کے بہانے غازی آباد میں مسلمانوں پر حملہ: ہندوتوا تشدد کا نیا منصوبہ”

"بنگلہ دیش کے بہانے غازی آباد میں مسلمانوں پر حملہ: ہندوتوا تشدد کا نیا منصوبہ”

.

.

 

.

.

ہندو رکھشا دَل نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ظلم و ستم کا الزام لگا کر غازی آباد کی جھونپڑیوں میں رہنے والے مسلمانوں پر حملہ کردیا،
ان کی جھونپڑیوں میں آگ لگادی اور غریب مسلمانوں کو بےدردی سے پیٹا۔
بھارت میں مسلمانوں پر مسلسل ہندوتوا ننگاچ بڑھتا جارہا ہے ہر دن کہیں نہ کہیں سے لنچنگ کی خبر آجاتی ہے
اب بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مسلمانوں کی طرف سے ظلم کیے جانے کا بہانہ بناکر پھر سے پہلے سے خراب ماحول کو مزید بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
غازی آباد میں غریب مسلمانوں کی آبادی پر یہ منصوبہ بندی بند حملہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کی فضا کو مزید انگیز کرےگا ۔
نریندر مودی، امیت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ کی جوڑی مسلمانوں کے خلاف اس ملک کے ماحول کو بدترین زہریلا بنا رہی ہے، ان حکمرانوں کے ذریعے جس طرح ہندوتوا غنڈہ گردی کو بڑھاوا دیا جارہا ہے وہ مسلمانوں کے لیے لمحہء فکریہ ہے، مسلمانوں پر اس طرح کے ظالمانہ ہندوتوادی حملے بند کروانے کے لیے جلد از جلد کوئی سخت قدم اٹھانا چاہیے ورنہ ان کے منفی اثرات سے کل کوئی نہیں بچےگا ۔
.

.

.

✍️: سمیع اللہ خان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top