کیا NCERT نے کتابوں سے ہٹادی ہے آئین کی تمہید؟ کانگریس کے الزام پر آیا وزیرتعلیم کا جواب
.
.
.
دہلی : NCERT نے پچھلے کچھ وقت میں نصابی کتب میں کئی بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ جس کو لے کر ہنگامے ہوتے رہتے ہیں ۔ اس سلسلے میں این سی ای آر ٹی پر ایک نیا الزام لگایا گیا ہے۔ الزام یہ ہے کہ این سی ای آر ٹی نے اپنی نصابی کتابوں سے آئین ہند کی تمہید کو ہٹا دیا ہے۔ اس پر پہلے این سی ای آر ٹی اور اب وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جواب دیا ہے۔ کانگریس کی طرف سے کہا گیا کہ آئین کی تمہید کلاس 3 اور کلاس 6 کی کئی کتابوں سے ہٹا دی گئی ہے۔ اس کے خلاف سب کو اعتراض درج کرانا چاہئے۔
اس الزام پر این سی ای آر ٹی نے کہا ہے کہ نصابی کتابوں سے آئین کی تمہید کو ہٹانے کے الزامات کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔ پہلی بار این سی ای آر ٹی آئین کے مختلف پہلوؤں – تمہید، بنیادی فرائض، بنیادی حقوق اور قومی ترانے کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔ ان سب کو مختلف مراحل کی نصابی کتابوں میں رکھا جا رہا ہے۔