شیخ حسینہ کا اب کہاں ہوگا ٹھکانہ؟ برطانیہ نے پناہ دینے سے کردیا انکار

شیخ حسینہ کا اب کہاں ہوگا ٹھکانہ؟ برطانیہ نے پناہ دینے سے کردیا انکار

.

 

.

 

بنگلہ دیش سے فرار ہونے والی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو برطانیہ نے سیاسی پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ایسے میں اب یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا وہ ہندوستان میں ہی رہیں گی کیونکہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ شیخ حسینہ اس وقت ہنڈن ایئر بیس پر موجود ہیں، لیکن انہوں نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ کب ہندوستان سے روانہ ہوں گی ؟
بنگلہ دیش سے بھاگ کر ہندوستان پہنچی شیخ حسینہ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ کسی بھی وقت لندن روانہ ہوسکتی ہیں لیکن اب ایسا ممکن نظر نہیں آرہا ہے۔ دراصل انہیں برطانیہ سے سیاسی پناہ ملنے کی توقع نہیں ہے کیونکہ برطانیہ کے امیگریشن قوانین کسی کو پناہ دینے یا عارضی پناہ دینے کے لیے سفر کرنے کا بندوبست نہیں کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top