"اترپردیش: ‘لو جہاد’ کے مجرموں کو عمر قید کی سزا، یوگی حکومت نے اسمبلی میں سخت بل پیش کیا”
..
.
لکھنؤ : اترپردیش میں ‘لو جہاد’ کے مجرم کو عمر قید کی سزا ہوگی۔ یوگی حکومت نے پیر کو اس تعلق سے ایک بل پیش کیا۔ یوگی حکومت نے یوپی اسمبلی میں غیر قانونی تبدیلی مذہب ممانعت (ترمیمی) بل پیش کیا۔ اس میں جرائم میں سزاؤں کو بڑھا کر دوگنا کرنے کی تجویز ہے۔ یوگی حکومت نے یوپی میں ‘لو جہاد’ جیسے جرائم پر سخت سے سخت سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لو جہاد میں عمر قید تک کی سزا دینے کی تجویز ہے۔ دیگر کئی جرائم میں سزا کو دوگنا تک بڑھا دیا گیا ہے۔ لو جہاد کے تحت نئے جرائم بھی شامل کیے گئے جن میں عمر قید کی سزا کا بندوبست کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی حکومت ‘لو جہاد’ کو لے کر مسلسل سخت تیور دکھاتی رہی ہے۔ یوگی حکومت نے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں لو جہاد کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ اس کے بعد حکومت نے اس معاملے میں مسلسل سخت قانون بنانے کی کوشش کی اور اس کی دفعات کو سخت بنایا۔ اب پیش کیے گئے بل کے مطابق عدالت لو جہاد کیس میں متاثرہ کے علاج کے اخراجات کے بدلے جرمانہ طے کر سکے گی۔