غزہ میں مصائب کم کرنے کے لیے کملا ہیرس کا نیتن یاہو پر زور
.
.
امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کے مصائب کو کم کرنے کے لیے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں ساتھ دیں
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سے بات چیت کے بعد ٹیلی ویژن پر شائع کئے جانے والے بیان میں کملا ہیرس نے صدر جوبائیڈن کے بر عکس سخت لہجہ اختیار کیا ہے۔
امریکی کی نائب صدر نے کہا کہ اب اس جنگ کے خاتمے کا وقت ہے ۔
کھلا ہیرس امریکی صدر بائیڈن کے دستبردار ہونے کے بعد ممکنہ طور پر اگلے صدارتی الیکشن میں ڈیمور کریٹک پارٹی کی امیدوار ہوں گی ۔
انہوں نے غزہ میں انسانی بحران کے حوالے سے سخت لہجے میں بہت کھل کر بات کی اور کہا کہ ہم اس طرح کے تکلیفوں اور پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے خود کو بے حس ہونے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے اور نہ میں چپ رہوں گی۔
کملا ہیرس نے سیدھے الفاظ اور سنجیدہ لہجہ میں اپنا بیان دیا جس کے بعد یہ سوال اٹھنے لگا کہ کیا وہ 5 نومبر کو بحیثیت صدر منتخب ہونے کی صورت میں نیتن یاہو کے ساتھ زیادہ جارحانہ ہوں گئی ۔ لیکن تجزیہ کاروں کو توقع نہیں کہ مشرق وسطی میں قریبی اتحادی اسرائیل کے بارے میں امریکی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی آئے گی ۔
امریکی حکام کا خیال ہے کہ تنازع کے دونوں فریق حماس کی طرف سے خواتین، بیمار، بوڑھوں اور زخمی یر غمالیوں کی رہائی کے بدلے چھ ہفتے کی جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں ۔
کملا ہیرس نے کہا کہ اس ڈیل پر ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت میں امید افزا پیش رفت ہوئی ہے ، اور جیسا کہ میں نے ابھی وزیراعظم نیتن یاہو کو بتایا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس معاہدے کو مکمل کیا جائے ۔ اگر چه نائب صدر کی حیثیت سے کملا میر اس نے زیادہ تر اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی مضبوطی سے حمایت کرنے میں جو بائیڈن کی ہی باتیں دہرائی ہیں، تاہم انہوں نے جمعرات کو واضح کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیل کی ملٹری اپروچ سے مطمئن نہیں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے ۔ اور وہ یہ کس طرح سے کرتا ہے یہ مسئلہ ہے ۔
مارچ میں کملا ہیرس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں اپنی زمینی کارروائی کے دوران انسانی تباہی کو کم کرنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کر رہا۔ بعد میں ایک بیان میں انہوں نے غزہ کے علاقے رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملے پر اسرائیل کے اس کے لیے نتائج ہونے کو بھی مسترد نہیں کیا۔
کملا ہیرس نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ خطے کی پیچیدگی ، اہمیت اور تاریخ کو سمجھنے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔
انہوں نے کہا کہ نہر ایک کے لیے جو جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے اور ہر اس شخص کے لیے جو امن کی خواہش رکھتا ہے ، میں آپ کو دیکھتی ہوں اور آپ کو سن رہی
ہوں ۔ آئیے معاہدہ کر لیں تاکہ ہم جنگ بندی کر سکیں ۔