"اکھلیش یادو نے عتیق احمد کا نام لئے بغیر یوگی حکومت پر لگائے سنگین الزامات”
.
..
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے یوپی کی یوگی آدتیہ ناتھ سرکار پر کچھ سنگین الزامات عائد کئے ہیں ۔ آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے احتجاج میں پہنچے سابق سی ایم اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی پالیسیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکمراں پارٹی عوام کو ڈرا دھمکا رہی ہے ۔
اس دوران اکھلیش نے عتیق احمد کا نام لیے بغیر یوگی حکومت پر بڑا حملہ کیا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ لوگوں پر جان لیوا حملے کرنا صحت مند جمہوریت کا تعارف نہیں ہو سکتا ۔ قنوج کے ایم پی نے کہا کہ ہم سوشلسٹ کبھی بھی بلڈوزر کے کلچر کو برداشت نہیں کر سکتے جو لوگوں کو ڈراتے ہیں وہ زیادہ دیر اقتدار میں ٹک نہیں رہتے۔ یوپی کے حوالے سے اکھلیش نے کہا کہ وہاں بھی بلڈوزر چلتے ہیں ۔ ہم نے فیک انکاونٹر دیکھے ۔ دیش کے بڑے چینلز لا ئیو تھے اور کسی کی پولیس کی حراست میں جان چلی گئی ۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی کو مینڈیٹ کو سمجھنا چاہئے ۔ ہم نے دیکھا کہ یونی میں کا نوڑ کے حوالے سے کیا ہوا اور ہم دیکھا حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑے گا۔
اکھلیش یادو نے بجٹ پر بات کی ریڈی کے احتجاج پر پہنچے ایس پی سربراہ نے بجٹ 2024 کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو پینج دینے کے خلاف نہیں ہیں ، لیکن یہ پیج اتر پردیش کو کیوں نہیں دیا جا رہا ہے ۔ اتر پردیش کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں ؟ جو ہائی ویز آپ بہار کو دے رہے ہیں وہ اتر پردیش کو بھی دے سکتے ہیں۔ اتر پردیش میں جو سیلاب آتی ہے
اس کے لئے حوالے سے نیپال سے بات کرنا ضروری ہے ۔ قنوج کے ایم پی نے کہا کہ دیکھیں یہ حکومت کس کو پینج دے رہی ہے ، حکومت کو بچانے کے لیے پیج دیے جا رہے ہیں ۔ اتر پردیش کو پیج کیوں نہیں مل رہا ہے ؟ اگر ہم بہار میں سیلاب کو روکنا چاہتے ہیں تو ہمیں نیپال سے بات کرنی ہوگی ، پھر ہمیں اللہ پر درپیش کو اپنے ساتھ رکھنا ہوگا ، بہار میں ہائی وئے بنیں گے اترپردیش کو اس سے جڑیں گے تو زیادہ بہتر رہے گا۔ ہم نوجوانوں کے لیے پیکیج ما نگتے ہیں، یہ تو پیکیج سے حکومت بنا رہے ہیں۔