بجٹ 2024-25: چندرابابو نائیڈو اور نتیش کمار کو ریٹرن گفٹ، ترقیاتی منصوبوں کے لیے بڑے فنڈز کا اعلان
.
Contents
بجٹ 2024-25: چندرابابو نائیڈو اور نتیش کمار کو ریٹرن گفٹ، ترقیاتی منصوبوں کے لیے بڑے فنڈز کا اعلاننئی دہلی : وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو ریٹر گفٹ دیا ہے جنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیسری بار این ڈی اے حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے عام بجٹ 2024-25 میں ان دونوں ریاستوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہزاروں کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ وزیر خزانہ نے واضح طور پر ان دونوں ریاستوں کے لیے کسی اقتصادی پیکیج کا اعلان نہیں کیا۔ اقتصادی طور پر پسماندہ ہونے کی وجہ سے یہ دونوں ریاستیں ایک طویل عرصے سے مرکزی حکومت سے اقتصادی پیکیج کا مطالبہ کر رہی ہیں۔کے لوک سبھا انتخابات کے بعد ملک کے سیاسی حالات بدل گئے ہیں۔ بی جے پی کو اپنے طور پر اکثریت نہیں ملی ہے۔ اسی وجہ سے وزیراعظم مودی کو حکومت بنانے کے لیے اتحادیوں کی حمایت کی ضرورت پڑی۔ اس حمایت کے بدلے میں حلیف ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو حکومت پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہی ہیں۔ مودی حکومت نے ان دونوں ریاستوں کے پرانے مطالبات کو پورا کردیا ہے۔بہار کو 47 ہزار کروڑ!
بجٹ میں سیتا رمن نے بہار کے لیے تقریباً 47 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے اس اسکیم کو پوروودیا کا نام دیا ہے۔ اس کے تحت بہار کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ، مغربی بنگال، اڈیشہ اور آندھرا پردیش میں بھی ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی۔سیتارمن نے پٹنہ-پورنیہ ایکسپریس وے، بکسر- بھاگلپور ایکسپریس وے، بہار میں بودھ گیا-راجگیر- ویشالی-دربھنگہ ٹچ پوائنٹ اور بکسر میں دریائے گنگا پر ایک اور دو لین والے پل کا اعلان کیا۔ ان تمام ترقیاتی کاموں کے لیے 26 ہزار کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بہار کے پیر پینتی میں 2400 میگاواٹ کا پاور پروجیکٹ بھی لگایا جائے گا۔ اس کے لیے 21,400 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر خزانہ نے ریاست میں طبی خدمات اور ہوائی اڈوں کی ترقی کے بارے میں بھی بات کی ہے۔آندھرا پردیش کو کیا ملا؟
اسی طرح وزیر خزانہ نے آندھرا پردیش کی ترقی کے لیے کئی اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکومت آندھرا پردیش کی اپنی راجدھانی کی ترقی کے لیے 15000 کروڑ روپے کی امداد فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کیلئے کئی دیگر پروجیکٹوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

..
نئی دہلی : وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو ریٹر گفٹ دیا ہے جنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیسری بار این ڈی اے حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے عام بجٹ 2024-25 میں ان دونوں ریاستوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہزاروں کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ وزیر خزانہ نے واضح طور پر ان دونوں ریاستوں کے لیے کسی اقتصادی پیکیج کا اعلان نہیں کیا۔ اقتصادی طور پر پسماندہ ہونے کی وجہ سے یہ دونوں ریاستیں ایک طویل عرصے سے مرکزی حکومت سے اقتصادی پیکیج کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
کے لوک سبھا انتخابات کے بعد ملک کے سیاسی حالات بدل گئے ہیں۔ بی جے پی کو اپنے طور پر اکثریت نہیں ملی ہے۔ اسی وجہ سے وزیراعظم مودی کو حکومت بنانے کے لیے اتحادیوں کی حمایت کی ضرورت پڑی۔ اس حمایت کے بدلے میں حلیف ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو حکومت پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہی ہیں۔ مودی حکومت نے ان دونوں ریاستوں کے پرانے مطالبات کو پورا کردیا ہے۔
بہار کو 47 ہزار کروڑ!
بجٹ میں سیتا رمن نے بہار کے لیے تقریباً 47 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے اس اسکیم کو پوروودیا کا نام دیا ہے۔ اس کے تحت بہار کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ، مغربی بنگال، اڈیشہ اور آندھرا پردیش میں بھی ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی۔

سیتارمن نے پٹنہ-پورنیہ ایکسپریس وے، بکسر- بھاگلپور ایکسپریس وے، بہار میں بودھ گیا-راجگیر- ویشالی-دربھنگہ ٹچ پوائنٹ اور بکسر میں دریائے گنگا پر ایک اور دو لین والے پل کا اعلان کیا۔ ان تمام ترقیاتی کاموں کے لیے 26 ہزار کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بہار کے پیر پینتی میں 2400 میگاواٹ کا پاور پروجیکٹ بھی لگایا جائے گا۔ اس کے لیے 21,400 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر خزانہ نے ریاست میں طبی خدمات اور ہوائی اڈوں کی ترقی کے بارے میں بھی بات کی ہے۔
آندھرا پردیش کو کیا ملا؟