"کانوڑیا یاترا کے دوران مظفر نگر میں دکانداروں کے نام ظاہر کرنے کے حکم پر زبردست ہنگامہ”
.
.
.
.
اتر پردیش پولیس کی جانب سے مظفر نگر میں کا نوڑیا ترا کے راستے پر کھانے پینے والوں سے ان کے مالکان کے نام ظاہر کرنے کے لیے کہا جانے کے بعد تنازعہ بڑھ رہا ہے ۔ کانوڑیا تر 22 جولائی سے شروع ہونے جا رہی ہے ۔ اس پر کانگریس پارٹی نے بھی سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا ۔ پھل سبزی فروشوں اور ریستوران ڈھابہ کے مالکان کو کا نوڈ یاترا کے راستے پر بورڈ پر اپنے نام لکھنے کی ضرورت ہوگی ۔ ہم نہیں جانتے کہ یہ مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے یا دلتوں کے معاشی بائیکاٹ کی سمت یا دونوں ۔ پون کھیڑا نے کہا کہ جو فیصلہ کرنا چاہتے تھے کہ کون کیا کھائے گا ، اب یہ بھی فیصلہ کریں گے کہ کون کس سے کیا خریدے گا ۔ جب اس کی مخالفت کی گئی تو کہا گیا کہ جب ڈھابوں کے تختوں پر حلال لکھا جاتا ہے تو پھر احتجاج نہیں کرتے ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ جب ہوٹل کے بورڈ پر خالص سبزی خور لکھا ہوتا ہے تب بھی ہم ہوٹل کے مالک ، شیف ، ویٹر کا نام نہیں پوچھتے ۔ کسی بھی اسٹریٹ وینڈر یا ڈھابے پر خالص سبزی خور ، جھٹکا ، حلال یا کوشر لکھے جانے سے کھانے والے کو اپنی پسند کا کھانا منتخب کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ کا نگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے سوال اٹھایا ۔ ہندوستان کے بڑے گوشت برآمد کنندگان ہندو ہیں ۔ کیوں کیا ہندوؤں کا بیچا ہوا گوشت دال بھات بن جاتا ہے ؟ اسی طرح کیا الطاف یا رشید کا عام امرود بھی گوشت بن جائے گا ؟ آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ور زیا سے آئی ایم آئی ایم کے سر براہ اسد الدین اویسی نے ایک بار پھر اس معاملے پر بیان دیا ہے ۔ اویسی نے کہا۔ "ہم اس کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے ، جو اچھوت کے بارے میں بات کرتی ہے ۔ اس لیے اتر پردیش کی حکومت اچھوت کو فروغ دے رہی ہے … دوسری بات ، جب سے اتر پردیش حکومت نے حکم دیا ہے ، مسلم ملازمین کو ہٹا دیا گیا ہے ، مظفر نگر کی تمام دکانوں سے میں یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ تحریری حکم جاری کریں ۔ ایک بیان میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے جنرل سکریٹری بجرنگ با گرانے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر وہ اقلیتی برادری کا کوئی فردمندروں اور دیگر ہندو مذہبی مقامات کے قریب پوجا کا سامان فروخت کرتے ہوئے دیکھیں تو فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
وی ایچ پی نے دعویٰ کیا کہ مسلمان اپنی شناخت چھپا کر مختلف ہند و یا تری مقامات پر پوجا کا سامان فروخت کر رہے ہیں اور تمام ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ایسی دکانیں چلانے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں تاکہ ہندوؤں کے عقیدے کو ٹھیس نہ پہنچے ۔ اس کے بعد مظفر نگر پولیس نے ایک حکم جاری کیا ۔ مظفر نگر کے ایس ایس پی ابھیشیک سنگھ نے میڈیا کو اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، کنور یا ترا کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ہمارے دائرہ اختیار میں ، جو کہ تقریباً 240 کلو میٹر ہے ، تمام کھانے پینے کی دکانوں – ہوٹلوں ، ڈھابوں ، سڑک کنارے دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مالکان یا دکانداروں کے نام ظاہر کریں ۔ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ کنواڑیوں میں کوئی انتشار پیدا نہ ہو اور مستقبل میں کوئی ایسا الزام نہ لگے جس سے امن و امان کی صور تحال پیدا ہو۔ ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ ہر کوئی اپنی مرضی سے اس کی پیروی کر رہا ہے
.
.
بشکریہ :-کشکول حجازی
.
.