فیس بک صارفین کیلئے خوشخبری ، نیا ماڈل متعارف
.
.
.
.
.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک ایک بار پھر نئی تبدیلیاں لانے کی تیاری کر رہی ہے ، بیٹا کی جانب سے فیس بک الگور تھم کو تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف ٹیکنالوجی کمپنی بیٹا نے فیس بک الگور تھم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت ریلز، گروپس اور ہوم فیڈ پر نظر آنے والی ریکوینڈ ڈویڈیوز کو بہتر بنایا جا سکے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے فیس بک میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔
فیس بک کے سر براہ ٹام ایلیسن نے ایک ٹیکنالوجی کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ فیس بک کے مختصر ویڈیوز کے سیکشن ریلز میں یہ تبدیلی پہلے ہی کردی گئی. ہے اور اب سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ہر حصے میں اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے تمام ایپس میں اے آئی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے پر کافی کام کیا جا رہا ہے ۔
کمپنی کی جانب سے مختلف منصوبوں پر اربوں ڈالرز خرچ کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ طاقتور اے آئی ماڈل تیار کر سکیں ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ٹیکنالوجی کمپنی بیٹا نے اپنے ذیلی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک سے نیوز ٹیب کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کمپنی نے خبروں کے لیے مختص یہ ٹیب 2019 ناشروں کے ساتھ لاکھوں ڈالر کا معاہدہ کرتے ہوئے متعارف کرایا تھا لیکن گزشتہ برس فیس بک نے اس فیچر کو برطانیہ ،فرانس اور جرمنی میں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب بیٹا کی جانب سے یہ سروس امریکا اور آسٹریلیا میں بھی بند کی جا رہی ہے جس کی وجہ صارفین کا اس فیچر کو استعمال نہ کرنا قرار دیا جا رہا ہے ۔
.
.
.
فیس بک الگورتھم کیا ہے ؟
.
.
.