مولانا بدرالدین اجمل نے وزیر اعلی آسام کو پھر لیا ریمانڈ پر!

مولانا بدرالدین اجمل نے وزیر اعلی آسام کو پھر لیا ریمانڈ پر!

..

.

.

.

.

.

.

.

.

آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے صدر اور رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا ہے کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سر ما نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تین دن میں کو ہائی کو میاں ( بنگالی مسلمان) سے صاف کر دیں گے ، لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں نہ تین سال کیا ، تین سو سال میں بھی میاں مسلمانوں کو ہٹانا ممکن نہیں ہے۔ یاد رہے کہ آسام میں بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو اکثر میاں مسلمان کہا جاتا ہے۔ آسام کی کل آبادی 3.12 کروڑ ہے جس میں مسلمانوں کی آبادی 34 فیصد ہے ۔ اے آئی یو ڈی ایف کے سر براہ اور دھوبری سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل اور آسام کے سی ایم سرما کے درمیان اکثر لفظی جنگ ہوتی رہتی ہے ۔ ایسا ہی کچھ ایک بار پھر دیکھنے میں آیا ہے ، جہاں مولانا بدرالدین اجمل نے اب آسام کے وزیر اعلیٰ کو ہدف تنقید بنایا
ملک کی شمال مشرقی ریاست میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ اگر میاں مسلمان نہیں ہوں گے تو لوگوں کو تین دن تک کھانا نہیں ملے گا، ریاست میں شاید ہی کوئی تعمیراتی سر گرمی ہوگی ۔ لوگ بار پیٹا سے سبزیاں
اور آلو لاتے ہیں ۔ یہ لوگ دن رات محنت کرتے ہیں ۔ مولانا بدرالدین اجمل نے مزید کہا، وہ اپنی روزی کمانے کے لیے چوری نہیں کرتے۔

 

 

وہ سرکاری اسکیموں کے ذریعے خود کو برقرار رکھنے کے قابل نہیں ہیں ۔ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے گوہائی میں زمین دیکھنے کو کہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ میاں لوگ کو تین دن کے اندر زمین خالی کروا دیں گے ۔ میں انہیں بتاتا چلوں کہ صرف تین دن یا تین سال میں نہیں بلکہ وہ اگلے 300 سالوں

 

 

 

 

میں بھی یہ کام نہیں کر پائیں گے ۔ اکنا مکس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لیے میاں مسلم کمیونٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا ، اگر آسامی دکاندار سبزی بیچ رہے ہوتے تو وہ اپنے آسامی لوگوں سے کبھی زیادہ پیسے نہ لیتے۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ خود جا کر فلائی اور کے نیچے سبزی منڈی خالی کرائیں گے ، تاکہ آسام کے لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں ۔

 

 

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top