عرب امارات میں مندر بننے پر آپ خوش ہیں یا نہیں ؟ اویسی نے دیا کرارا جواب!!

عرب امارات میں مندر بننے پر آپ خوش ہیں یا نہیں ؟ اویسی نے دیا کرارا جواب!!

.

.

.

.

.

.

.

.

متحدہ عرب امارات کے ابو ظہبی میں بنائے گئے ہندو مندر کے بارے میں اسے آئی ایم آئی ایم کے سر براہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ وہ اس سے خوش ہیں یا نہیں، یہ تب ہی بتا سکیں گے جب وہ متحدہ عرب امارات کے بادشاہ بنیں گے ۔
اس کے بعد یو اے ای کے ساتھ تجارتی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کا بڑا پارٹنر ہے اور اگر اس کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں گے تو خوشی ہوگی ۔
اسدالدین اویسی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے ہوں تو خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے متحدہ عرب امارات میں اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ان سے سوال کیا لیا کہ یو اے ای میں ایک عظیم الشان ہندو مندر بنایا گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مندر کا افتتاح کیا تو کیا وہ خوش ہیں کہ یو اے ای میں ہندو مندر بنایا گیا ؟
اس سوال کے جواب میں اویسی نے کہا ، جس دن میں یو اے ای کا بادشاہ بنوں گا، میں جواب دے سکوں گا ۔ میں اس سے خوش ہوں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات اچھے ہیں کیونکہ ہمارے وہاں اسٹریجک شراکت دار ہیں ۔ ہندوستان سے ہمارے لاکھوں لوگ
متحدہ عرب امارات میں کام کرتے ہیں ۔ چنانچہ وہاں کے بادشاہ نے یہ فیصلہ کیا ۔ مودی جی نے ان سے درخواست کی تو بادشاہ نے انہیں اجازت دے دی ۔ دونوں ممالک کے تعلقات اچھے ہوں تو وہاں سے ہمیں بھاری زر مبادلہ ملتا ہے ۔ وہ ہمارے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں اور ان کی ہندوستان میں سرمایہ کاری ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top