دارالعلوم دیوبند : فتوؤں کے خلاف کارروائی ہوئی تو عدالت جائیں گے : متعدد اہم فیصلوں کے ساتھ شوری کا اجلاس اختتام پذیر

دار العلوم دیوبند : فتوؤں کے خلاف کارروائی ہوئی تو عدالت جائیں گے : متعدد اہم فیصلوں کے ساتھ شوری کا اجلاس اختتام پذیر

.

.

.

.

.

..

عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ دارالعلوم دیو بند کی شوری کا اجلاس متعدد اہم فیصلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس دوران اراکین شوری نے غزوہ ہند کے فتوی سے متعلق دارالعلوم دیو بند کی جانب سے انتظامی افسران کو بھیجے گئے جواب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر دارالعلوم دیو بند کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو عدالت کا رخ کیا جائیگا ۔
بدھ کی صبح نو بجے سے دارالعلوم دیو بند کے مہمان خانہ میں منعقد ہوا سہ روزہ اجلاس آج جمعرات کی دو پہر دوسرے روز ہی تین نشستوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔ نشست اول میں ایجنڈے کے مطابق تعلیمات، تعمیرات، تنظیم و ترقی، محاسبی سمیت متعد داهم شعبوں کے نظماء نے اپنی رپورٹ میں پیش کی، جن پر اراکین شوری نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کچھ ضروری ترمیمات کی ۔
یہ میٹنگ تعلیمی تھی اسلئے اراکین شوری نے تعلیمی امور سے متعلق متعدد اہم امور پر گفت شنید کر کے متفقہ طور پر اہم فیصلے لئے ، جس میں خاص طور پر اساتذہ کی ترقی، طلبہ کے وظائف میں اضافہ ، صد فیصد حاضری رہنے اور امتحان میں ممتاز کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے انعامات میں خصوصی اضافہ اور ضابطہ سے زائد غیر حاضر رہنے والے طلبہ کو اخراج کا انتباہ دینے و آئندہ سال جدید داخلوں کی منظوری کی تجویز پر مہر لگائی ۔ اس دوران اراکین شوری نے واضح کیا ہے کہ دارالعلوم دیو بند کی جانب سے آن لائن فتوی دینے کا نظام بدستور جاری رہے گا ۔ ساتھ ہی اراکین نے شوری نے غزوہ ہند کے متعلق این سی پی سی آر کے ذریعہ دارالعلوم دیو بند کے خلاف کارروائی کئے جانے کو لیکر بھیجے گئے نوٹس پر تشویش کا اظہار کیا اور دارالعلوم دیو بند کے مہتمم مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی کے ذریعہ ڈی ایم وایس ایس پی سہارنپور کو بھیجے گئے جواب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صاف کیا ہے کہ اگر انتظامیہ یا سر کار کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو دارالعلوم دیو بند عدالت کا رخ کرے گا۔ اس سلسلہ میں مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ شوری کا یہ تعلیمی اجلاس معمول کے مطابق تھا، ادارہ کی تعمیر و ترقی کے لئے متعلق متعدد اہم امور پر فیصلے لئے گئے کچھ اساتذہ کی ترقی ، طلبہ کے انعامات میں اضافہ اور دیگر داخلی و خارجی امور پر متفقہ طور پر فیصلے لئے گئے ۔ اجلاس میں مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی ، صدرالمدرسین مولانا سید ارشد مدنی ، مولانا محمود مدنی ، مولانا محمد عاقل سہارنپوری ، رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل ، مولانا عبدالعلیم فاروقی، حکیم کلیم اللہ علی گڑھی ، مولانا رحمت اللہ کشمیری ، مولانا انوار الرحمن بجنوری، مولانا سید حبیب با ندوی ، سید انظر حسین میاں دیو بندی، مولانا محمود راجستھانی، مولانا بلال حسنی ندوی، مفتی شفیق بنگلوری، مولانا عاقل گڑھی دولت، مولانا ملک ابراہیم نے شرکت کی۔ جبکہ کچھ اراکین ذاتی عذر کی بنیاد پر شریک اجلاس نہیں ہوئے۔
بشکریہ :- سمیر چودھری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top