ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت پر چھلکا اسدالدین اویسی کا درد
.
.
.
.
.
.
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سر براہ اسدالدین اویسی نے قضیہ فلسطین کے موضوع پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اسرائیل – حماس جنگ میں مارے گئے فلسطینی شہریوں کے لئے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ 30 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 20 لاکھ کی آبادی میں 14 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، اسرائیل کی ظالم حکومت کی وجہ سے 14 ہزار بچوں کو مار دیا گیا ہے ، لیکن اللہ نے جن کو مال و دولت سے نوازا ہے ، وہ خاموش ہیں ۔ اسدالدین اویسی شب برات کے موقع پر حیدر آباد کی عوام کو خطاب کر رہے تھے ۔
پیر (26) بی جے پی ، 2024) کو مائیکر و بلاگنگ سائٹ ایکس ( ٹوئٹر ) پر اسدالدین اویسی نے مزید یہ بھی لکھا، جن کو اللہ نے سب کچھ دیا ہے ، وہ گونگے بن کر بیٹھے ہیں ۔ آپ معصوم فلسطینیوں کے لئے دعا کریں ۔ ” ان کا اشارہ عرب ممالک کی طرف تھا۔ حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اس پوسٹ کے ساتھ 6 منٹ 8 سیکنڈ کا ویڈیو بھی شیئر کیا، جس مں وہ فلسطین کے مسئلے پر اپنی بات رکھتے ہوئے نظر آئے؟
اسدالدین اویسی کے اس پوسٹ پر سوشل میڈیا یوزرس کی طرح طرح کے رد عمل بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ @Shaan_Official3 کے ایکس ہینڈل سے کہا گیا کہ اللہ فلسطین کی حفاظت فرمائے ۔ @twtabhisheksing کے اکاؤنٹ سے لکھا گیا ، ” دعا سے کچھ نہیں ہوگا ۔ آس پاس کے ممالک سے بولئے کہ مدد کریں اور انہیں رہنے کے لئے جگہ دیں ۔ ” نے بھی مددکی گہار لگاتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو آزاد کیا جانا چاہئے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اسے آئی ایم آئی ایم) کے سر براہ کا یہ پوسٹ ایسے وقت پر آیا ، جب فلسطین کے وزیرا عظم محمد اشتیہ اور ان کی قیادت والی حکومت استعفیٰ سونپ چکی تھی ۔ پیر کے رواس بابت اعلان کیا گیا ۔ میں معزز کو نسل اور ملک کے عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے حکومت کا استعفی صدر محمود عباس کو پیش کر دیا ہے ۔