پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر کی آڈیولیک : آخر بابراعظم پر کیوں لگائے گئے سنگین الزامات ؟؟
.
.
.
.
چیر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیولیک ہو گئی ہے ، جس میں وہ نا معلوم خاتون سے بات چیت کے دوران بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کر رہے ہیں۔
نا معلوم خاتون بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہم شائقین ہیں ہم دیکھتے ہیں کہ کپتان صاحب اپنے دوستوں اور اپنے قریبیوں کو کھلانا شروع کر دیتے ہیں ۔ شاداب کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔ یہ نہیں ہونا چاہئے ۔
خاتون کے جواب میں مبینہ طور پر ذکا اشرف کہتے ہیں اس وجہ سے پاکستان کرکٹ خراب ہو رہی ہے ۔ مبینہ آڈیو میں ایک اور نامعلوم شخص بھی بات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ حسن علی کا بھی تو ایسا ہی تھا ، وہ ورلڈ کپ کھیل گیا ۔
نامعلوم شخص کی بات کی نفی کرتے ہوئے خاتون کہتی ہے نہیں نہیں حسن تو اس لئے تھا کہ نسیم شاہ نہیں تھا ناں ۔
مبینہ آڈیو میں ذکا اشرف کہ رہے ہیں کہ کپتان بابراعظم نے 8 پلیئر ز کا گروپ بنا رکھا تھا، ان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننے کیلیئے کہا ، تو انہوں نے کہا گھر والوں سے مشورہ کر کے بتاؤں گا ، تاہم ہمارے پاس بیک اپ پلان تیار تھا ۔
مبینہ آڈیو سننے کیلیے اس لنک کو ایکس ( ٹوئٹر ) ایپ میں یا گوگل کروم وغیرہ براؤزر میں کھولیں
👇👇👇👇