دیوبند میں ثنا خان نے کیا ہسپتال کا افتتاح

دیوبند میں ثنا خان نے کیا ہسپتال کا افتتاح

.

.

.

.

فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل دیو بند کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا، جس کا افتتاح مولوی انس اور ان کی اہلیہ ثناء خان نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔

 

 

.
اس موقع پر ڈاکٹروں نے 300 سے زائد مریضوں کی جانچ کر کے انہیں مفت دوائیں تقسیم کیں ۔ پیر کے روز عید گاہ روڈ پر واقع فیضان میڈی کیئر ہاسپٹل کے احاطہ میں منعقد فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر سلیم الرحمن ، ڈاکٹر ورون سنگھ ، ڈاکٹر ملک رائو، ڈاکٹر وند نا آریہ ، ڈاکٹر عرشی ، ڈاکٹر اسد خان ، ڈاکٹر مستقیم اور ڈاکٹر شارق پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے کیمپ میں آنے والے سبھی مریضوں کی جانچ کر کے انہیں اسپتال کی جانب سے مفت دوائیں تقسیم کیں ۔ اس کے علاوہ مریضوں کے فرمی ایکسرے بھی کئے گئے ۔

 

 

 

اس موقع پر مہمان خصوصی مولوی انس اور ثناء خان نے خدمت خلق سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور ضرورت مند مریضوں کی خدمت کرنا بڑے اجر کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ اجر عظیم سے نوازتے ہیں، کیونکہ مذہب اسلام میں خدمت خلق کو بڑی اہمیت دی گئیں ہے ۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنی حیثیت کے مطابق ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنی چاہئے ۔ مولوی انس اور ثناء خان نے فیضان میڈی کیئر ہاسپٹل اور اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول دیو بند کی جانب سے کی جانے والی عوامی خدمات کی ستائش کی اور اسکول و اسپتال کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ہاسپٹل کے فائونڈر پر موٹر سعد صدیقی اور احمد صدیقی نے بتایا کہ فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشیلیٹی ہاسپٹل کی جانب سے وقفہ وقفہ پر اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ منعقد کئے جاتے رہے ہیںتا کہ ضرورت مند اور غریب و نادار مریض مفت میں اپنا علاج کراسکیں ، انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں بھی اسپتال کی جانب سے اس طرح کے کار خیر جاری رکھے جائیں گے ۔ اس موقع پر اسپتال کا عملہ موجود رہا۔

 

 

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top