اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی پر فریقین کا اہم رد عمل

اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی پر فریقین کا اہم رد عمل

.

.

.

.

 

حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے قیدیوں اور یر غمالیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کر دیا ۔

 

 

 

 

 

 

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس نے یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو رہا کر دیا ، جس میں 24 پیر غمالی شامل تھے ۔ قطر کے وزارت خارجہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے عرب میڈیا نے بتایا کہ ریڈ کراس کو حماس کی جانب سے رہا کیے گئے 24 پر مالی موصول ہوئے تھے، جن میں 13 اسرائیلی ، 10 تھائی لینڈ اور ایک فلپائن کا شہری ہے ۔

 

 

 

 

اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی دوسری جانب اسرائیل نے بھی معاہدے کے تحت خواتین اور بچوں پر مشتمل قیدیوں کو رہا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید 39 خواتین قیدیوں بشمول نابالغ بچوں کو رہا کیا گیا ہے ۔

 

 

 

قطر کے وزارت خارجہ نے بتایا کہ اسرائیلی قید کی حراست سے رہائی پانے والوں میں 24 فلسطینی خواتین اور 15 نا بالغ بچے شامل ہیں ۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں طرف سے رہائی پانے والوں کو طبی معائنے کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ تھائی لینڈ حکومت نے بھی حماس کے پاس غزہ میں موجود اپنے شہریوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہم طنوں کی راہ تک رہے ہیں اور ان کی اہل خانہ ایک ایک پل گن رہے ہیں ۔ ہے؟

 

 

 

دریں اثنا مزید 13 مزید یر غمالی مصر میں داخل ہو گئے جن کے بارے میں اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اسرائیلی شہری ہیں اور انھیں مصر کے حوالے کیا گیا ہے جب کہ مصر فلسطینی قیدیوں کو وصول کر کے یر غمالی حوالے کر دے گا۔

 

 

 

7 اکتوبر کے بعد اسرائیلی فورسز نے بہت زیادہ مظالم کیے اسرائیلی قید سے آزاد ہونے والی فلسطینوں میں 8 سال تک قید رہنے والی فلسطینی خاتون بھی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر قیدیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 7 اکتوبر کے بعد جیلوں میں اسرائیلی فوج نے بہت زیادہ مظالم کیے ۔ رہائی پانے والوں میں ایک فلسطینی خاتون نیہا کید ھر بھی ہیں جنہوں نے بتایا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو چکی ہیں مگر انہیں گھر واپس آنے کی بہت زیادہ خوشی ہے ۔

 

 

فلسطینی خاتون کے گھر پہنچنے کی دل گداز ویڈیو دیکھنے کیلیے اس لنک کو کلک کریں

 

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top