یوگی کا ایک اور نفرت انگیز فیصلہ

یوگی کا ایک اور نفرت انگیز فیصلہ

..

.

.

حلال سرٹیفیکیٹ پر پابندی ایک غیرقانونی، متعصبانہ اور اسلام دشمن قدم ہے، اس کے پرخچے اڑانا فرض ہے
حلال سرٹیفیکیٹ کےخلاف یوگی سرکار کی کارروائی میں نہ صرف غیرقانونی اور اسلام دشمنی پر مبنی ہے بلکہ یہ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذہنی دیوالیہ پن کی بھی علامت ہے، وہ مسلمانوں کی نفرت میں پاگل ہے۔

 

 

لیکن اب یہ ہر مسلمان کا مذہبی فریضہ ہے کہ وہ ان تمام مصنوعات، دوکانوں اور ریستوران سے دور رہیں جن کے پاس حلال سرٹیفیکیٹ نہ ہوں۔
مسلمانوں کے ذمہ دار مذہبی ادارے اگر اس کے خلاف سخت اقدامات نہیں کریں گے تو اترپردیش سے پھوٹنے والی یہ مسلم۔دشمن وبا ملک کے مختلف صوبوں میں بھی پھیل جائےگی، اس بابت غفلت و کوتاہی شریعتِ اسلامیہ کےساتھ خیانت میں شمار ہوگی

 

 

حلال و حرام کی تعیین سے علمائے کرام اور مفتیان کو باز رکھنا شریعت میں کھلی ہوئی مداخلت ہے یہ مسلمانوں کو شرعی برکات سے محروم کرنے کی مشرکانہ کوشش ہے، یوگی آدتیہ ناتھ کے اس مذموم ظلم کی مخالفت ان شاءاللہ عالمگیر ہوگی۔

 

 

حلال و حرام اللہ کا حکم، رسول اللہ کی سنت اور صحابہءکرامؓ کا طریقہ ہے اس معاملے میں نرمی دکھانا مسلمانوں کے لیے آئندہ بڑی نحوست لائےگا اور ہندوتوا ظالموں کو مزید ظلم و ستم پر آمادہ کرےگا۔

 

 

یوگی آدتیہ ناتھ کے اس ظالمانہ حکمنامے کے پرخچے اڑادینا مسلمانوں پر فرض ہے، اور یہی حل ہے-!

✍: سمیع اللہ خان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top