"ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کے دوران حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی ہلاکت، محافظ بھی جاں بحق: اسرائیل پر حملے کا الزام
امریکی میڈیا کے مطابق حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران میں تھے۔
حماس نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، انہیں ایران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کا محافظ بھی جاں بحق ہو گیا۔
اسماعیل ہانیہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ کے عہدے پر تھے، ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے بھی ان کی شہادت کی تصدیق موصول ہوئی ہے
اسرائیل کا فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
ایرانی میڈیا کے مطابق انہیں یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا، ان پر حملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لائی جائیں گی۔
اسماعیل ہانیہ 1962 میں غزہ کے شہر کے مغرب میں شطی پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے تھے، غزہ جنگ کے دوران اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے کافی افراد شہید ہو چکے ہیں۔