غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنے والے امریکی اداکارہ جیمز ووڈ کا گھر قہر خدا کی زد میں

غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنے والے امریکی اداکار جیمز ووڈ   کا گھر آگ کی چپیٹ میںجیمز ووڈ

ان سب کو مار ڈالوکہنے والا ، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار جیمز ووڈ         کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑا۔

لاس اینجلس کے جنگلات میںتیز ہواؤں کے باعث پھیلنے والی آگ نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جلنے والے گھروں میں جیمز ووڈ کا گھر بھی شامل ہے، جو سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے رو پڑا۔

جیمز ووڈ نے انٹرویو میں کہاکہ ‘ایک دن آپ سوئمنگ پول میں نہا رہے ہوتے ہیں اور اگلے ہی دن سب ختم ہوجاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر جیمز ووڈ کو صارفین کی جانب سے کسی نے بھی ہمدردی کا ہاتھ نہ بڑھایا ، متعدد صارفین نے جیمز کو وہ وقت یاد کرنے پر مجبور کر دیا جب وہ اسرائیل کی غزہ میں کی جانے والے مظالم و نسل کشی کی حمایت کر رہا تھا۔

صارف نے کہا اب وہ عملی طور پر خود غزہ کے فلسطینیوں کے دکھ اور درد کو سمجھ سکے گا جس نے اسرائیل کی حمایت میں فلسطینیوں کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

کہو جنتِ ارضی کے باسیو!
دھکتی ہوئی نرک کیسی لگی?

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔