"امریکہ میں قدرتی آفات کا قہر: آگ اور برف نے سپر پاور کی طاقت توڑ دی”

امریکہ میں قدرتی آفات: آگ اور برف نے تباہی مچادی

امریکہ

قدرت کے اگے کسی کا بس نہیں چلتا سب طاقتیں اس کے اگے بے بس ہو جاتی ہیں اس وقت امریکہ جسے سپر پاور کہا جاتا ہے اگ اور برف باری دونوں کی شدت کا اپنے ظلم و ستم کے سبب نشانہ بنا ہوا ہے امریکہ میں لگی اپ کا پھیلاؤ 40 ایکڑ سے تجاوز کر چکا ہے جو کہ اپنے تسلسل کو برقرار رکھنے میں لوگوں کی بشری و مصنوعی طاقتوں کو مکمل طریقے سے ناکام کر رہا ہے

 

کیلیفورنیا اور لاس اینجلس وغیرہ علاقوں میں آگ نے اہل غزہ و فلسطین کے آہو پکار کے سبب قہر خداوندی کا لباس اوڑھ لیا ہے، جس نے جنگلوں سے لے کر گھروں تک سب کو خاکستر کر دیا ہے ہالی ووڈ ہیل کو بھی اپنے قہر میں لیتے ہوئے کئی ہالی ووڈ ایکٹرس کو گھر چھوڑنے اور نقل مکانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے

دوسری طرف امریکہ کا دوسرا اہم اور مرکزی شہر ٹیکساس میں برفانی طوفان برپا ہے اس برفانی طوفان سے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے ٹیکساس میں طوفان کی وجہ سے بھاری برف باری شروع ہو گئی ہے

اس کی وجہ سے اسکولوں کو بند کرنا پڑا سڑکوں پر کئی فٹ برف جم گئی ہے اور شہر کے کئی حصے برف سے بالکل ڈھپ گئے ہیں ہر طرف برف ہی برف کا سا سماں ہے

امریکہ کے موسم وبھاگ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ان علاقوں اور اس سے متعلق علاقوں میں کچھ دن تک مسلسل بارش و برف باری ہوگی

امریکہ کا ایک حصہ آگ کے لپیٹ اور دوسرا حصہ برف سے ڈھکا ہوا ہے جس نے سپر پاور کہے جانے والے امریکہ کے کمر کو توڑ کر رکھا ہے

یہ سب دیکھ کر دل میں ایک قرآنی آیت بار بار اتی ہے کہ

(لمن الملک الیوم)

(آج کس کی بادشاہت ہے؟)

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔